کوئٹہ (آن لائن)تربت میں نا معلوم افراد کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے ناکے کے قریب دستی بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہ گیر زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تربت میں سینما چوک ناکے کے قریب نا معلوم دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں محکمہ زراعت تربت کا ملازم سنگانی سر کا رہائشی راہ گیر شکیل زخمی ہوگیا دھماکے اور فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔