لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ (ن) کا ورکرز کنونشن پارٹی سیکرٹریٹ ماڈال ٹاؤن میں ہوا۔ رہنماؤں نے اعلیٰ عدالتوںسے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے اور سپیکر اسمبلی کے انتخاب کے حوالے سے دائر درخواستوں پر جلد فیصلہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور مخدوش حالات کا ایک ہی حل ہے کہ نوازشریف کو باعزت واپس لایاجائے۔ کنونشن میں مختلف قرارداد بھی منظور کی گئیں۔ گھڑی چوری کا الزام کبھی دھلنے والا نہیں ہے۔شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ آج قوم بین الاقوامی عدالتوں کے فیصلوں میں (ن)لیگ کو سرخرو ہوتا دیکھ رہی ہے ۔نعیم میر نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ، راحیلہ خادم حسین نے کنونشن میں قرارداد پیش کی۔ کنونشن میں سمیع اللہ خان نے قرار داد پیش کی جس کے متن میں کہا گیا کہ عمران خان جس طرح پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کا ڈرامہ کر رہا ہے ، رانا مبشر اقبال ، مہر اشتیاق، طارق گل،غزالی سلیم بٹ نے کہا کہ متفقہ فیصلہ کریں گے پارٹی کے ان ورکرز کو عہدے دیں گے جو کام کرتے رہیں گے۔