• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت اور لاڑکانہ میڈیکل یونیورسٹی کے وی سیزکیلئے امیدواروں کا انتخاب

کراچی( سید محمد عسکری) لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو اور لاڑکانہ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کے عہدوں کیلئے انٹرویوز کا مرحلہ جمعہ کو مکمل ہوگیا ہے اور تلاش کمیٹی نے دونوں میڈیکل جامعات کے لیے تین تین امیدواروں کا انتخاب کرلیا ہے۔ تلاش کمیٹی کے اجلاس میں گریڈ 17 کے تجربے کی بنیاد پرمخصوص امیدواروں کو شامل کرنے کی خبروں کے معاملے پر سیکریٹری بورڈز و جامعات مرید راہموں نے ناراضی کا اظہار کیااس موقع پر اراکین نے حلف اٹھا کر طے کیاکہاجلاس کی خبر میڈیا سے دور رکھی جائے گی۔ زرائعنے جنگ کو بتایا کہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے لیے اکرم اجن، نصرت شاہ اور فیصل غنی صدیقی کے ناموں کا انتخاب کیا گیا جب کہلاڑکانہ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کے عہدے کیلئےحاکم ابڑو، نصرت شاہ اور اکبر بھنڈ کے ناموں کی منظوری دی گئی دلچسپ امر یہ ہے پہلی اسکروٹنی میں دونوں میڈیکل جامعات کے لیے جن 13 امیدواروں کو فائنل کیا گیا تھا ان میںںصرت شاہ،فیصل غنی صدیقی اور حاکم ابڑو کے نام شامل ہی نہیں تھےلیکن جب 17 گریڈ کا تجربہ شامل کیا گیا تو نہ صرف ان امیدواروں کے نام بھی انٹرویو میں شامل کرلئے گئے اور بلکہ انھیں ٹاپ پر بھی رکھا گیا۔ پہلی اسکروٹنی کے نتیجے میں جن 13امیدواروں کو اہل قرار دیا گیا تھا ان میں ڈاکٹر علی اکبر بھنڈ ، ڈاکٹر بیکا رام، ڈاکٹر اکرام الدین اجن، ڈاکٹر خالد تالپور، ڈاکٹر مہرالنساء، ڈاکٹر صغرا، ڈاکٹر ذولفقار سومرو، ڈاکٹر اکبر سیال، ڈاکٹر سیف اللہ جامڑو، ڈاکٹر صفدر علی شیخ، ڈاکٹر اقبال آفریدی، ڈاکٹر قربان علی راہو اورمعین انصاری شامل تھے۔ تاہم دوبارہ اسکروٹنی اور گریڈ 17کے تجربے کو شامل کرکے امیدواروں کی تعداد 29سے بڑھ گئی تھی۔یاد رہے کہ حاکم علی ابڑو کو چوتھے نمبر پر ہونے کے باوجود لاڑکانہ یونیورسٹی میڈیکل کا قائم مقام وی سی بنایا گیا اور بنیاد محکمہ صحت میں گریڈ 17 کا تجربہ بنا جس کو عدالت میں چیلنج کیا گیا اور عدالت نے حاکم ابڑو کو ھٹادیا اب وہاں تین ماہ سے قائم مقام وی سی بھی نہیں۔ پروفیسر نصرت شاہ ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر ہیں جب کہ ریٹائرڈ پروفیسر کسی بھی صورت میں پرووائس چانسلر نہیں ہوسکتا ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی عجیب ہے جس پرعہدے کی مدت تک درج نہیں اس سے قبل 11 پرووائس چانسلرز اس بنیاد پر فارغ کیئے تھے کہ وہ ریٹائرڈ تھے لیکن اس مرتبہ ان کا میڈیکل وارڈ میں آر ایم او کا تجربہ بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ جمعہ کو اجلاس کی صدارت تلاش کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر طارق رفیع نے کی۔ اجلاس میں، سیکریٹری بورڈ مرید راہموں، ڈاکٹر نوشاد شیخ، ڈاکٹر سعید قریشی اورسیکریڑی کالج ایجوکیش احمد بخش ناریجونے شرکت کی۔ تلاش کمیٹی کے ایک رکن نے بتایا کہ صدارت تو طارق رفیع کررہے تھے تاہماجلاس میں نمبروں کی شیٹ دستخط کے ساتھ سکریٹری بورڈز اپنے ہمراہ لے گئے اب سمری محکمہ بورڈدز و جامعات کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید