• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدامنی اور ہوشربا مہنگائی نے عوام کا سکھ چین چھین لیا،سکندرشیرپائو

پشاور (جنگ نیوز)قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے اور ملک میں جاری مہنگائی و بد امنی پر قابوپانے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنا کر ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے دیر لوئر میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فاروق افضل سمیت ضلع دیر لوئر کے پارٹی عہدیداران اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں اور کارکنوں کتور خان حاجی،باچہ زادہ،قریش خان،دوست محمد،معراج خان،محمد خان،بخت کمال،غنی الرحمان ،سلمان،عثمان،رشید،فضل مولا،امیر جان،سرفراز،گل زمین،ریاض خان،فرید خان اور شیرخان نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔سکندر شیرپائو نے کہا کہ جاری بدامنی اور ہوشربا مہنگائی نے عوام کا سکھ چین چھین لیا ہے اور وہ مایوسی کاشکار ہے۔انھوں نے وفاقی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے مالی مشکلات اوراقتصادی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔انھوں نے کہا کہ موجودہ ابترمعاشی صورتحال اور پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی بدولت ہمارا صوبہ مختلف بحرانوں کا شکار ہے یہاں تک کہ صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے قابل بھی نہیں۔
پشاور سے مزید