• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے امن و امان اور عوام کی جان ومال کو تحفظ دیا جائے، صدر پشاور چیمبر

پشاور (لیڈی رپورٹر )پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کا ایک اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جسمیں پشاور چیمبر صدر سلمان الہی، سابقہ صدر خالد فاروق ملک، سابقہ ناہب صدر عاطف شھزاد، ایگزیکیٹیو ممبر حاجی امجد، ملک ظہور، غلام حیدر علی، شھزاد احمد صدیقی نے بھڑتی ہوئی راہزنی اور ڈکیتیوں کی واردات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف ایم سی جی ڈیسٹیبوٹر سے وابستہ تاجر کی گاڑی کو ڈکیتوں نے چارسدہ روڈ پر روک کر لوٹنے کی کوشش کی اور گاڈی میں موجود سیلزمین سے نقد رقم لوٹی سیلزمین کی جانب سے مزاحمت پر اس کو جان سے مارنے کی کوشش کی۔ سیلز مین نے اپنی جانب سے دلیری کا مظاہرہ کیا جس پر ڈکیتوں نے فارنگ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ متاثرہ سیلز مین کو زخمی حالت میںطبی امداد کے لئے ایل۔ آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تاجروں نے گورنر خیبرپختونخوا، صوبائی حکومت اور آئی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ ہے کہ ایسے واقعات کا فوری نوٹس لیکر جرائم میں ملوث افراد کو بے نقاب کریں تاکہ کاروباری حضرات پرامن طریقے سے اپنا کاروبار جاری رکھ سکے۔ شہر کے امن و امان اور عوام کی جان ومال کو تحفظ دینا سیکیورٹی اداروں کی زمہ داری ہے۔
پشاور سے مزید