• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشے سے پاک مہم کا آغاز اگلے ہفتے سے کیاجائے گا، ڈپٹی کمشنر پشاور

پشاور (لیڈی رپورٹر ) نشے سے پاک پشاور مہم کے تیسرے مرحلے کا آغاز اگلے ہفتے سے کیاجائے گا سڑکوں پر موجود نشے کے باقی ماندہ افراد کو تحویل میں لیکر بحالی مراکز منتقل کر دیا جائے گا جس سے پشاور کے طول و عرض نشے کے عادی افراد سے مکمل صاف ہوجائیں گئے ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کو اسسٹنٹ کمشنرز کے ذریعے دو دنوں میں پشاور کے سڑکوں پر موجود نشے کے عادی افراد کی تعداد معلوم کرنے کی ہدایات جاری کیے گئے ہیں جبکہ پیر کے دن تک پشاور کے مختلف بحالی مراکز میں تین ماہ مکمل ہونے والے 470 صحتیاب افراد کو خاندانوں کے حوالے کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایات جاری کیے گئے صحتیاب ہونے والے افراد کے خاندانوں سے صحتیاب ہونے افراد کی موثر دیکھ بھال اور دوبارہ نشے کی جانب جانے سے بچانے کے لئے باقاعدہ بیان حلفی لی جائے گی بحالی مراکز کو بھی زیادہ سے زیادہ افراد کے علاج کیلئے گنجائش پیدا کرنے کی ہدایات جاری کیے گئے یہ ہدایات کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے نشے سے پاک پشاور مہم کے تیسرے مرحلے کے آغاز کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور عمران یوسفزئی، ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیئر نورمحمد محسود اور بحالی مراکز کے منتظمین نے شرکت کی اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے تیسرے مرحلے کے آغاز کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے یومیہ رپورٹ طلب کرلی۔
پشاور سے مزید