• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معصوم شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، چیف جسٹس شریعت کورٹ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) 16 دسمبر سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم شہداء کی یاد میں پاکستان سویٹ ہوم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ ڈاکٹر سید محمد انور ، جسٹس خادم حسین محمد شیخ، قمر زمان منہاس اور پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے شرکت کی۔ زمرد خان نےکہاکہ 16دسمبر وطن عزیز کے لیے سیاہ ترین دن ہے جب دہشت گردوں نے ایک سکول پر حملہ کرکے اپنی بزدلی کا مظاہرہ کیا۔ 100سے زائد معصوم بچے اس حملے میں شہید ہوئے۔ یقیناً یہ قوم اپنے ان شہداء کو کبھی بھول نہیں سکتی۔ چیف جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور کا کہنا تھا ہمارے معصوم شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ تقریب میں سویٹ ہوم ڈنمارک سے میڈیم زرقا، رجسٹرار عبدالقیوم لہری، کمانڈر (ر) نصیر احمد، عابد کیانی، اسد بن اعظم اور میڈم عندلیب بھی موجود تھیں۔
اسلام آباد سے مزید