دوحا (شکیل یامین کانگا/نمائندہ خصوصی) کروشیا نے جوسکو گوارڈیول اور مسلائو اورسک کی عمدہ کارکردگی کی بدولت فیفا ورلڈ کپ فٹ بال میں مراکش کو 2-1 سے شکست دیکرتیسری پوزیشن حاصل کرلی، میچ کی تیزی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ساتویں منٹ میں کروشیا نے برتری حاصل کی جسے اگلے دومنٹ میں مراکشی کھلاڑی اشرف ڈاری نے گول کرکے برابرکردیا، یہ مراکشی ڈیفنڈر اشرف ڈاری کا پہلا انٹرنیشل گول تھا ، لیکن پہلےہاف کے اختتام سے قبل کروشین ٹیم نے 42ویں منٹ میں ایک شاندار مووکے ذریعے دوسراگول کرکے ایک گول کی برتری حاصل کرلی۔کروشین گول کیپر لیواکوک نے شاندار کارکردگی کارکردگی دکھاتے ہوئے مراکشی کھلاڑیوں کے کئی حملے ناکام بنائے اور یقینی گول بچائے۔میچ پر دونوں ٹیموں کا پلڑا یکساں طور پر بھارری رہا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کروشیا کے پاس بال کی پزیشن کا تناسب 51فیصد اور مراکش کے پاس 49فیصد رہا ۔ 2018ء میں روس میں ہونےوالے فیفا ورلڈکپ میں کروشیانے فائنل پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا جہاں اسےفرانسیسی ٹیم نے شکست دی تھی،مسلسل دوسرےایونٹ میں کروشیا دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔مراکش نے بھی اپنی ملکی تاریخ کی بہترین فٹ بال کھیلتے ہوئے فیفا فٹ بال میں پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی، وہ پہلی عرب افریقی ٹیم بھی ہے جو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکی ۔ خلیفہ فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانےوالے تیسری پوزیشن کے میچ کا آغاز سنسنی خیز تھا۔ ساتویںمنٹ میں فری ہٹ پر کروشین کھلاڑی پینسک نے خوبصورت پاس دیا اور جوسکو نے موقع ضائع کئےبغیرہیڈرکےذریعےخوبصورت گول کرکے ٹیم کو برتری دلا دی، دومنٹ بعد ہی مراکشی کھلاڑی کو کروشین کھلاڑی نے ڈی کے باہر دکھادیا جس پر مراکش کوریفری نے فری کک دی جس پرساتھی کھلاڑی کے ہیڈرکےذریعےملنےوالےپاس پر اشرف ڈاری نے عمدہ گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔اس دوران دونوں ٹیموں نے ایک دوسرےکےگول پربھرپورحملےکئے، 42ویں منٹ میں کروشین کھلاڑیوں نے عمدہ مووکےبنائی اورکروشین کھلاڑی مسلائو اورسک کی عمدہ گول پوسٹ سے ٹکراتی ہوئی جال میں چلی گئی۔ پہلےہاف کے اختتام سےقبل مراکشی ٹیم نے بھرپورحملہ کیا لیکن اس کے کھلاڑی کی ہٹ گول کے اوپر سے ہوتی ہوئی باہر چلی گئی۔ پہلےہاف کے اختتام پرکروشیاکو 2-1کی برتری حاصل تھی۔ دوسرےہاف کے آغاز پر ہی کروشین ٹیم نے مراکش کےخلاف دو مسلسل کارنر حاصل کئے لیکن وہ گول کرنے میں ناکام رہے۔65ویں منٹ میں مراکشی ٹیم نے حملہ کیا لیکن دفاعی کھلاڑی نے ناکام بنایا۔ 71ویں منٹ میں کروشین نکولاولاسک کی ہٹ مراکش کے گول پوسٹ کےاوپرسےہوئی باہرچلی گئی۔ 74ویں منٹ میں مراکشی حملے کو کروشین دفاعی کھلاڑی نے دیکر ناکام بنایا ،82ویں منٹ میںمراکشی کھلاڑی کے ہاتھ پر گول جس پر کروشیا کوکارنرملا۔ 84ویںمنٹ میں کروشین کھلاڑی کوگرانےپر ماریو کو یلو کارڈ کا ن کا سامنا کرنا پڑا۔ 86ویں منٹ میں کروشین کھلاڑی اوناہی کی خوبصورت ہٹ نیٹ میں نہ جاسکی۔ کھیل کے اختتام سےچند سیکنڈز قبل یوسف النصیری نے میچ برابر کرنے کیلئے خوبصورت ہیدڈرکےذریعےکوشش کی لیکن گیند گول پوسٹ کے اوپر سے ہوتی ہوئی باہر چلی گئی ۔