کراچی (جنگ نیوز) 36سالہ لیونل میسی عالمی چیمپئن بن کر انٹرنیشنل فٹبال سے رخصت ہوئے۔ انہوں نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ ورلڈکپ فائنل ان کا ملک کیلئے آخری میچ ہوگا۔ انہوں نے کیریئر میں اس سے قبل مجموعی طور پر 41 ٹائٹلز جیتے تھے، ان کے شوکیس میں صرف ورلڈکپ ٹرافی ہی باقی رہ گئی تھی۔ وہ اس سے قبل ایک بار کوپا امریکا، چار مرتبہ یوئیفا چیمپئنز لیگ، 11 مواقع پر یورپی فٹبال کلبز کے ساتھ لیگ ٹائٹلز، تین بار یوئیفا سپر لیگ،تین فیفا کلب فٹبال ورلڈکپ اور سات مرتبہ سال کے بہترین فٹبالر کا بالن ڈی آر اپنے نام کرچکے ہیں۔فیفا ورلڈکپ فائنل میں ارجنٹینا نے دفاعی چیمپئن فرانس کو زیر کرکے ٹائٹل جیت لیا۔ میسی کی ٹیم تیسری بار عالمی چیمپئن بن گئی ۔ برازیل کو اب تک پانچ، جبکہ جرمنی اور اٹلی کو چار بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ ارجنٹائن کے کپتان میسی شاندار فارم میں رہے، انہوں نے فائنل میں دو اور ٹورنامنٹ سات گول اسکور کیے اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ گولڈن بال جیتا۔ وہ اس سے قبل 2014میں بھی یہ ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں، اس طرح وہ دومرتبہ یہ اعزاز پانے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔36سالہ لیونل میسی عالمی چیمپئن بن کر انٹرنیشنل فٹبال سے رخصت ہوئے۔ انہوں نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ ورلڈکپ فائنل ان کا ملک کیلئے آخری میچ ہوگا۔ انہوں نے کیریئر میں اس سے قبل مجموعی طور پر 41 ٹائٹلز جیتے تھے، ان کے شوکیس میں صرف ورلڈکپ ٹرافی ہی باقی رہ گئی تھی۔ وہ اس سے قبل ایک بار کوپا امریکا، چار مرتبہ یوئیفا چیمپئنز لیگ، 11 مواقع پر یورپی فٹبال کلبز کے ساتھ لیگ ٹائٹلز، تین بار یوئیفا سپر لیگ،تین فیفا کلب فٹبال ورلڈکپ اور سات مرتبہ سال کے بہترین فٹبالر کا بالن ڈی آر اپنے نام کرچکے ہیں۔ارجنٹینا کے گول کیپر مارٹنیز کا کھیل بھی میگا ایونٹ میں عروج پر رہا۔ انہوں نے فائنل میں دو پینلٹیز بچائیں اور اس سے قبل فیصلہ لمحات میں انہوں نے ایک یقینی گول بھی بچایا تھا۔ وہ گولڈن گلوز کے حقدار قرار پائے۔ دونوں ٹیمیں ورلڈکپ میں اب تک تین بار یعنی 1930، 1978 اور 2018 میں مدمقابل آچکی تھیں۔ پہلے دو مقابلوں میں ارجنٹنیا جبکہ 2018 میں فرانس نے میدان مارا تھا۔