لاہور(آئی این پی)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر باجوہ سے ان کی خواہش پر ملاقات ہوئی جو روایتی تھی،ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے،بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا،میں نے ججمنٹ میں کہا تھا کہ 2050تک پاکستان کی آبادی 50کروڑ سے تجاوز کر جائے گی،جب میں نے آبادی کو کنٹرول کرنے کی بات کی تو مجھ پر فتوے لگنا شروع ہوگئے۔