• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (فاروق اقدس) جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے گذشتہ روز پیر کو بھارت روانہ ہونا تھا تاہم موسم کی خرابی کے باعث ان کی روانگی چند دنوں کیلئے موخر ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے جمعیت علمائے اسلام (ہند) کے قیام کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کیلئے JUI کے ایک وفد کے سربراہ کی حیثیت سے براہ راستہ واہگہ بارڈر دہلی جانا تھا جس میں شرکت کی دعوت انہیں خصوصی طور پر دی گئی ہے، وفد میں جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے وزراء اور اراکین پارلیمنٹ بھی شامل ہیں.

 اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے دہلی میں قیام کے دوران انکی بھارت کی بعض سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سے لاتعلق نظر آتے ہیں جسے سیاسی حلقے تجسس اور معنی خیز قرار دے رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید