ملتان(سٹاف رپورٹر) دو شعری مجموعوں کے خالق نعیم کاظمی کی 45سالہ ادبی خدمات کے اعتراف میں ملتان ٹی ہاؤس میں ادبی تنظیم قلم حروف دوست کے زیراہتمام ایک شاندار شام کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ممتاز عالم دین علامہ مجاہد عباس گردیزی نے کی ،انہوں نے کہا کہ سید نعیم کاظمی کی ادبی خدمات تاریخ کا سنہرا باب ہیں،صابر انصاری، اظہر سلیم، ارسلان شمس، مجوکہ، شاہد محمود انصاری، محمد رفیق قریشی ،پروفیسر عبد الماجد وٹو، پروفیسر عمران میر ،مختیار مخلص اور امیر اللہ الشیخ نے کہا کہ ادب کا فروغ موجودہ دور میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،شاعرہ ماورا سید، صائمہ علی اور حمیدہ پروین نے بھی سید نعیم کاظمی کی ادبی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر سید نعیم کاظمی کو اعتراف فن و شخصیت ایوارڈ بھی دیا گیا ، اس سلسلے کے سربراہ ضیاء انصاری نے سید نعیم کاظمی کی دستاربندی کی۔