لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں پہلے تاریخی کانووکیشنہوا، پروگرام کے مطابق قومی پرچم اور یونیورسٹی پرچم تھامےعظیم الشان دستےکی قیادت میں معزز مہمانان، کنٹرولر، رجسٹرار، فیکلٹی اراکین اور جامعہ سیالکوٹ کے چانسلر، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید الحسن چشتی، چیئرمین بورڈ آف گورنرز فیصل منظور، ایگزیکٹو چیئرمین محمد ریحان یونس مہمانان کے ہمراہ سٹیج پر تشریفلائے۔ دیگر مہمانان میں معروف علمی و ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا، وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق، سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود، سابق چیئرپرسن پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین، وائس چانسلرویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر رخسانہ، اور دیگر سیاسی، سماجی اور علمی شخصیات شامل تھیں۔