• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ روزہ آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ‘ 16 یونیورسٹیز شرکت کرینگی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے اشتراک سے پانچ روزہ آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ 2022۔2023 فائنل راؤنڈ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ان مقابلہ جات میں پورے پاکستان سے 16یونیورسٹیز شرکت کریں گی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے زرعی یونیورسٹی ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر اقبال کو ہدایت جاری کی کہ تمام آنے والی ٹیموں کی دیکھ بھال بہتر انداز میں کی جائے۔زرعی یونیورسٹی 26دسمبر 2022کو فائنل میٹنگ کا انعقاد کرے گی۔جبکہ مقابلہ جات 27 دسمبر سے 30 دسمبر تک جاری رہیں گے۔پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے آل پاکستان فٹ بال ایونٹ کے ملتان میں انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کی وجہ سے ملتان میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ ملے گا اور اس انعقاد پر ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا۔
ملتان سے مزید