• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اور پرویز الٰہی کی سازشوں پر مبنی سیاست ختم ہوچکی، ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک ،علی پرویز ملک اورایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا کہ عمران خان اورچوہدری پرویز الٰہی کی انتشار،فاشزم اور سازشوں پر مبنی سیاست ختم ہو چکی ،اب عوام کو گمراہ نہیں کر سکیں گے۔ گزشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماؤں نے کہا کہ پچھلی حکومت کے دور میں ریکارڈ خسارہ اور بھاری قرضوں کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوا۔ مسلم لیگ ن نے پہلے بھی ملک کو مشکلات اور بحران سے نکالا تھا اب بھی نکالیں گے۔ معاشی پابندیوں کے باوجودلوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ختم کر کے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وہی تجربہ کار ٹیم ملک میں معاشی بحران ختم کر کے معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہے۔ارسلان حیات نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف اور (ق) لیگ کے اراکین اسمبلی جرات کا مظاہرہ کریں اور عمران خان کے غیر آئینی اور غیر قانونی فیصلے کے خلاف مزاحمت کریں ۔اعتماد کا ووٹ نہ لینے کے بعد پرویز الٰہی وزیر اعلی نہیں رہے ،ان کا اقتدار پر مزید قابض رہنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ۔عمران خان پہلے اے ٹی ایمز کے ذریعے اپنے گھر کے خرچے پورے کر رہے تھے جن کے چھوڑ جانے کے بعد پنجاب اور خیبر پختوانخوا حکومتوں کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا ۔ زمان پارک کے باہر ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکار عوام کی بجائے صرف ایک شخص کی سکیورٹی کے لئے تعینات ہیں ۔ اپنی ہر تقریر میں ریاست مدینہ کا لیکچر دینے والا اس پر کوئی جواب دے گا ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الہی کو پتہ ہے ان کی حکومت نے مزید نہیں رہنا اس لئے لوٹ مار کرنے کیلئے اوور ٹائم لگایا جارہا ہے۔
لاہور سے مزید