• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب کے غیر آئینی احکامات کا منطقی انجام صرف ردی کی ٹوکری ہے، اسد عمر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمر نے کہا کہ گورنر پنجاب کے غیر آئینی احکامات کا منطقی انجام صرف ردی کی ٹوکری ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ جب سے سازش کے تحت عدم اعتماد تحریک آئی ہے ، زرمبادلہ کے ذخائر میں 10.3ارب ڈالر کی کمی ہوئی اور صرف آٹھ ماہ میں دو تہائی ذخائر ختم ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کریگی ۔
اہم خبریں سے مزید