رحیم یار خان (جنگ نیوز)رحیم یار خان میں شہید پولیس اہلکارمحمداکبر کے بچوں کیلئے سرکاری پروٹوکول ‘اسکول کے پہلے دن شہید کے بچوں کو ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او)اسکول چھوڑنے آئے ۔پولیس اہلکار محمد اکبر چند روز قبل کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران شہید ہوگئے تھے ۔