• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، دنیاپور کے ہسپتالوں کیلئے فوری ڈائیلاسز مشین کی فراہمی کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال کی زیر صدارت پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ سیکریٹری ہیلتھ نے پراجیکٹ مینجمنٹ ٹیم کو شہباز شریف اسپتال ملتان اور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال دنیا پور میں فوری ڈائیلاسز مشینیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری شاہد عباس جوئیہ ، ڈپٹی سیکریٹریز ڈاکٹر ماریہ ممتاز ، شیخ محمد طاہر ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز جنوبی پنجاب ڈاکٹر مہر محمد اقبال اور ڈائریکٹر پروگرام ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی نے شرکت کی- پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے ڈائریکٹر آپریشن فیصل رضا سمیت ٹیکنیکل ، سول اور آپریشن منیجرز بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ٹیم کی جانب سے مختلف اسپتالوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی بارے بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں مختلف بائیو میڈیکل مشینری کے خریداری عمل بارے بھی آگاہ کیا گیا جبکہ مختلف اسپتالوں میں سٹی سکین سروسز فراہم کرنے کے مختلف امور کو زیر بحث لایا گیا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ منصوبہ کے تحت جنوبی پنجاب کے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتالوں حاصل پور ، خان پور ، صادق آباد ، میلسی ، جام پور ، کوٹ ادو ، احمد پور شرقیہ ، چیشتیاں ، بورے والا اور چوک سرور شہید میں سٹی اسکین سروسز فراہم کی جائیں گی۔
ملتان سے مزید