ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ملتان شہر میں میگا پراجیکٹ شروع کیے گئے ملتان کا سب سے بڑااور دیرینہ مسئلہ سیوریج اور واٹر سپلائی کا تھا تحریک انصاف کی حکومت نے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت سیوریج اور واٹر سپلائی کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز گلشن فیض اور رام کلی میں بوسیدہ واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پرکیا۔معاون خصوصی وزیر اعلیٰ رانا عبد الجبار، منیجنگ ڈائریکٹر واساجواد کلیم اللہ، ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام بھی موجود تھے۔ اس دوران ایم ڈی واسا جواد کلیم اللہ نے بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ گلشن فیض اور رام کلی میں کل 58621فٹ نئی واٹر سپلائی کی لائنیں ڈالی جا رہی ہیں جس پرتقریباً 5 کروڑ روپے کی لاگت آئیگی اور اس منصوبے میں 4کیوسک کا ٹیوب ویل بھی شامل ہے ۔