• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں نواز شریف آج بھی مقبول ترین لیڈر ہیں، ن لیگ

لاہور (خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن کے رہنما غزالی سلیم بٹ کی جانب سے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح اور قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی سالگرہ کے حوالےسےتقریب ہوئی ۔ اور اس موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور پارٹی قائد میاں نواز شریف کی سالگرہ کے کیک بھی کاٹے گئے۔ رکن پنجاب اسمبلی غزالی سلیم بٹ نے کہا کہ میاں نوازشریف آج بھی مقبول ترین لیڈرہیں جبکہ وزیراعظم میاں شہبازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے ۔مشتاق مغل،کرنل ر امجدگیلانی سعید خان ،حنیف بھٹی ،حاجی محمد علی ، حاجی اسماعیل ،لیاقت خان حمیدہ ذوالفقار سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجودتھی۔ مزید پی پی 125 اوراین اے 50کے زیر اتمام کرسمس اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اس موقع پر بلال یسین چوہدری کاشف ستار چیئرمین یونین کونسل چوہان روڈ عدنان اصغر ہنجراس،ہیل پرویز، لیاقت اظہر عزیز بٹ الیاس خان۔ اور کثیر تعداد میں کارکن موجود تھے۔ اس موقع پر کارکنوں نے عزم کیا کہ میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ مسلم لیگ ن کو پورے پاکستان میں متحرک اور فعال کریں گے ,