اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم میاں شہبازشریف کے حکم پر لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز شریف اس وقت امریکہ میں ہیں اور5جنوری کو پاکستان پہنچیں گے۔
ترجمان حمزہ شہبازشریف کے مطابق لیگی رہنما 7جنوری کو ن لیگی و اتحادی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔