• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نئی کورونا لہر اور ویریئنٹس سےنمٹنے کیلئے تیار

پاکستانی ادارے کورونا کی کسی بھی نئی لہر اور ویرئینٹس سےنمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کااجلاس چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدرکی سربراہی میں ہوا۔

اجلاس میں وفاقی، وبائی صحت حکام، محکمہ موسمیات، وزارت موسمیاتی تبدیلی دیگرنے شرکت کی۔

قومی ادارہ صحت اسلام آباد اور این سی او سی نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو بریفنگ دی۔

این سی او سی حکام نے این ڈی ایم اے کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹس اور انٹری پوائنٹس پرنگرانی بڑھادی ہے، اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے ڈیپارٹمنٹس، شعبے فعال ہیں۔

چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں لیبارٹریوں میں کورونا وائرس کی جینوم سیکوئنسگ کی جارہی ہے، پاکستان کی 90 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگ چکی، لوگ محفوظ ہیں۔

این آئی ایچ حکام کے مطابق نئے ویرئینٹ کے متاثرین کو چند دنوں کیلئے بالائی نظام تنفس میں تکلیف ہوسکتی ہے۔

ایمرجنسی کیلئے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز، آکسیجن سپلائی، اینٹی وائرل ادویات کی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کردی گئی ہے۔

صحت سے مزید