• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی کونسل پشاور کے ممبران پر مشتمل چیئرمین اتحاد میٹروپولیٹن کمیٹی قائم

پشاور (وقائع نگار) بلدیاتی نظام کو صوبائی حکومت کی طرف سے مفلوج کرنے کی کوشش ،لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم،فنڈز عدم فراہمی،سرکاری اداروں میں بلدیاتی نمائندوں کی نظر اندازی،عوامی فوری حل طلب مسائل کے حل میں ارباب اختیار کی عدم دلچسپی سے پیدا ہونے والی پریشان کن صورتحال میں اتفاق اور اتحاد سے تحریک بڑھانے و تمام صوبائی بلدیاتی نمائندوں اور صوبائی ایکشن کونسل جو کہ مئیر مردان حمایت اللہ مایار و مئیر پشاور حاجی زبیر علی کی قیادت میں کام کررہی ہے اس کے شانہ بشانہ لیزان رکھتے ہوئے میٹرو پولیٹن سٹی گورنمنٹ پشاور کے ممبران پر مشتمل چیئرمین اتحاد کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس میں کونسل میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کیساتھ ساتھ مخصوص نشستوں پر بیٹھے خواتین،اقلیت،کسان،یوتھ کی نمائندگی بھی شامل ہے ۔کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس نگران پریذا ئیڈنگ آفیسر ملک طارق ہوا اجلاس میں کمیٹی کے تمام اراکین نے شرکت کی ۔کمیٹی اراکین کو حکومت،لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ و صوبائی بلدیاتی ایکشن کونسل کے درمیان مذاکرات سے آگاہ کرتے ہوئے کمیٹی نے صوبائی ایکشن کونسل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مستحکم بلدیاتی نظام و عوامی حقوق کی خاطر ہر سطح پر شانہ بشانہ ساتھ چلنے اور فیصلوں کی پاسداری کا بھی عہد کیا کمیٹی میں شامل تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والوں کیپٹل میٹرو پولیٹن سٹی گورنمنٹ پشاور ممبران میں پاکستان تحریک انصاف سے شاہ فیصل،عمران نذیر،فقیر محمد،نیک محمد، عوامی نیشنل پارٹی سے ارباب وصال،خیال گل،ولی محمد،انتظار خلیل، زاہد خان، پاکستان پیپلز پارٹی سے محمودالحسن عرف واوا خان،ایاز خان،جمعیت الاسلام سے آفریدی خان،اخو نزادہ زاہد اللہ،حاجی محمد جمیل، جماعت اسلامی سے نور غلام،طاہر زرین،مسلم لیگ سے ملک طارق اعوان،پاکستان راہ حق پارٹی سے فضل الوہاب صافی، خواتین نمائندگی ناصرہ عبادت جبکہ اقلیت سے پرویز اقبال شامل ہیں ۔
پشاور سے مزید