کوئٹہ ( آن لائن )وکلا پینل کے سربراہ سینیٹر کامران مرتضی ایڈووکیٹ سینئر رہنما نجم الدین مینگل ایڈووکیٹ خالداحمد کبدانی ایڈووکیٹ،محمد روف عطا ایڈووکیٹ، میر عطا اللہ لانگو ایڈووکیٹ،خلیل احمد پانیزئی ایڈووکیٹ،سید نذیر آغا ایڈووکیٹ، محی الدین ساسولی ، ایڈووکیٹ ،چیئرمین مالک بلوچ ایڈووکیٹ،نصیب اللہ کاسی ایڈووکیٹ، عبدالغنی مینگل ایڈووکیٹ، ڈاکٹر قاسم بادیز ئی ایڈووکیٹ، محمد فاروق جمالی ایڈووکیٹ، جہانزیب مری ایڈووکیٹ،حافظ حامدبلوچ ایڈووکیٹ، چیئرمین عمران بلوچ ایڈووکیٹ، جلیل بنگلزئی، ایڈووکیٹ،میر نور جان بلیدی ایڈووکیٹ،عبدالقدوس بنگلزئی ایڈووکیٹ، دانش رخشانی ایڈووکیٹ، الٰہی بخش مینگل ایڈووکیٹ، عدنان اعجاز ایڈووکیٹ، مدثر ندیم ایڈووکیٹ، سید نصیب اللہ آغا ایڈووکیٹ،ملک خلیل الرحمن کاکڑ ایڈووکیٹ ،محبوب علی رند ایڈووکیٹ، علاالدین سعید ایڈووکیٹ ،حفیظ بلوچ ایڈووکیٹ ،بلال جوگیزئی، ایڈووکیٹ ،طارق اسد محمدشہی ایڈووکیٹ ، میرذیشان حمیدسہرایڈووکیٹ اور سمیع اللہ بلوچ ایڈووکیٹ نے بلوچستان حکومت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ گوادر میںگرفتار تمام پرامن شہریوں کو رہا کرکے دھرنا مظاہرین کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں آئین شہریوں کے پرامن اجتماع اور آزادی اظہار کے حقوق کو تحفظ دیتا ہے ۔