• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر سے گرفتار صحافی حاجی عبداللہ کو رہا کیا جائے‘ بی یوجے

کوئٹہ( این این آئی) بی یو جے نے گوادر میں صحافی حاجی عبداللہ کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے بی یو جے کے صدر عرفان سعید اور جنرل سیکرٹری منظور احمد نےبیان میں کہا کہ پولیس نے سید ظہور شاہ ہاشمی وارڈ میں گوادر پریس کلب کے سابق جوائنٹ سیکرٹری سینئر صحافی حاجی عبیداللہ کو تین بیٹوں سمیت گرفتار کرکے تشددکانشانہ بنایا بعدازاں ان کے بیٹوں کو رہا کیاگیا تاہم حاجی عبیداللہ اب تک حراست میں ہیں انہوں نے کہا کہ گوادر کے دیگر صحافیوں کو بھی گوادر میں جاری احتجاج کی کوریج کرنے پر حکومتی اداروں کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے جس کی بی یو جے سخت مذمت کرتی ہے اور حکومتی اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لیں اورصحافیوں کو آزادانہ ماحول میں کام کرنے کی اجازت دی جائے انہوں نے گوادر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوادرمیں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی بندش قابل مذمت ہے ان اقدامات سے شہریوں کے آئینی حقوق سلب ہورہے ہیں اور صحافیوں کے کام میں بھی خلل پیداہورہاہے اظہار رائے اور صحافت کی آزادی پر قدغن لگانے کی بجائے حکومت مسائل کا پرامن حل تلاش کرے۔