• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ ججوں، ریٹائرڈ افسران کی پنشن اور مراعات میں کمی کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ایک آئینی درخواست میں صدر مملکت کو ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ ججوں اور ریٹائرڈ اعلیٰ سرکاری افسران کی پنشن اور پٹرول جیسی سہولیات میں کمی کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست گزار ذوالفقار احمد بھٹہ ایڈووکیٹ کی جانب سے ہفتہ کے روز آئین کے آرٹیکل184 (3)کے تحت دائر کی گئی درخواست میں صدر پاکستان کو مدعا علیہ بناتے ہو ئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں مالی بحران کی وجہ سے لوگ بری طرح متاثر ہیں ،درخواست گزار نے عدالت سے صدر مملکت کو ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ ججوں اور ریٹائرڈ اعلیٰ سرکاری افسران کی پنشن اور پٹرول جیسی سہولیات میں کمی کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید