آکلینڈ (جنگ نیوز) سابق عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر وینس ولیمز نے جیت کے ساتھ ٹینس کورٹس میں کم بیک کیا، وہ آکلینڈ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں شریک ہیں جہاں 42 سالہ امریکی پلیئر نے ہم وطن کیٹی والنیٹس کو اسٹریٹ سیٹس میں ہراکر پہلا مرحلہ عبور کرلیا، یہ ان کی 552 دنوں کے بعد مسابقتی ٹینس میں پہلی کامیابی ہے۔ وہ اس وقت عالمی رینکنگ میں 1007 نمبر پر ہیں، وینس نے اس سے قبل آخری فتح 2021 وملبڈن کے پہلے راؤنڈ میں رومانیہ کی مہالیہ کیخلاف حاصل کی تھی۔ دریں اثنا عالمی نمبر ایک پولینڈ کی ایگا سوائیتک نے برسبین میں یونائیٹڈ کپ میں سوئٹزلینڈ کی بیلنڈا بینسک کو ہراکر پولینڈ کو برتری دلادی۔