لندن (جنگ نیوز) ٹینس کی دنیا کی معروف خاتون لیجنڈ کھلاڑی مارٹینا نیورا تیلوا کینسر کے عارضے میں مبتلا ہو گئیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق 18 بار کی گرینڈ سلم سنگلز چیمپئن ٹینس لیجنڈ مارٹینا نیورا تیلوا کو گلے اور چھاتی دونوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔خبر رساں ادارے نے مارٹینا نیورا تیلوا کے حوالے سے بتایا کہ دونوں کینسر ابتدائی مرحلے میں ہی پکڑے گئے تھے۔مارٹینا نیورا تیلوا نے اپنی بیماری کے حوالے سے کہا کہ دو جانب سے کینسر کا حملہ سنجیدہ ہے، لیکن قابل فکس ہے ، اور میں ایک سازگار نتیجہ کی امید کر رہی ہوں۔