پشاور (وقائع نگار) مہنگائی ،معاشی بدحالی اور آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف تاجر برادری نے چوک یاد گار میں احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا، مرکزی تنظیم تاجران اور انصاف ٹریڈونگ کےبھوک ہڑتالی کیمپ میں پشاور سمیت صوبے بھر کے تاجر شریک ہوئے ،سرپرست اعلیٰ مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختوا محمد عاطف حلیم کے مطابق حکومت کی نا اہلی کے باعث آٹے کی بوری2800تک پہنچ گئی ہے مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور عام شہری بری طرح متاثر ہے معاشی بد حالی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، معاشی بدحالی کے باعث امن وامان کا مسئلہ بھی پیدا ہوگیا ہے، امپورٹڈ حکومت کے خلاف صوبے بھر کی تاجر برادری نےاحتجاجی بھوک ہڑتالی لگایا جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید سخت اقدامات ہونگے، 8مہینوں کے دوران مہنگائی میں سو فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے ۔