گوادر (خ ن) ڈی آئی جی مکران منیر احمد شیخ نے گزشتہ روز گوادر شہر کا خصوصی دورہ کیا جس میں انہوں نے پولیس آپریشن کے بعد پیش آنے والے حالات کا جائزہ لیا اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی اور امن و امان کے بارے میں دریافت کیا۔ جس پر عوام بالخصوص انجمن تاجران اور ماہی گیری سے وابستہ افراداور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہااور امن و امان قائم رکھنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔جس پر انہوں نے پولیس کی جانب سے عوام کی جان و مال کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی اور پولیس کے ساتھ تعاون پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ منشیات اور ڈاکہ زنی کو روکنے کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔امن امان میں خلل ڈالنے اور پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔امن وامان کی بہتری کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔