• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کی زیر صدارت اجلاس، متعدد سکیموں کی منظوری

ملتان (سٹاف رپورٹر )کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمد کی زیر صدارت شوگر سیس کے تحت سکیموں بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد سکیموں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں کمشنر نے تمام سکیموں میں کوالٹی کو معیار بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عام شہری کو ریلیف مل سکے۔اجلاس میں ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔14/9 آر بٹیاں والہ تا 13/9-R ڈانگرا والہ 1.22 کلومیٹر سڑک کی بحالی کی منظوری 10 فٹ چوڑی سڑک کی بحالی پر 12 ملین روپے لاگت آئے گی۔ چک 39/10-R کی 0.5 کلومیٹر کی 12 فٹ چوڑی سڑک کی بحالی پر 12 ملین روپے لاگت آئے گی۔ جبکہ گوکل والی پل تا عصے والہ کبیروالہ کی 0.71 کلومیٹر سڑک کی بحالی کی منظوری دی گئ ۔12 فٹ سڑک کی بحالی پر 10 ملین روپے لاگت آئے گی۔علاوہ ازیں اجلاس میں N-5 تا شاخ مدینہ کی 0.6 کلومیٹر سڑک کی بحالی کی8 ملین روپے اور عاقل بنگلہ تا چک آفریدی لنک روڈ کچہ کھو عبدالحکیم روڈ کی منظوری دی گئ۔1 کلومیٹر سڑک پر 10 ملین روپے لاگت آئے گی,آرائیں چوک تا جمال نیازی چوک میانچنوں کی 2کلومیٹر سڑک کی 10 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔
ملتان سے مزید