• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، خانیوال، وہاڑی میں مٹھائی کی دکانوں اور شادی ہال پر چھاپے، جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر)خوراک کے میعار کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان، خانیوال اور وہاڑی میں سویٹس یونٹس، کریانہ سٹورز، میرج ہالز اور سنیکس یونٹس پر چھاپے مارے،اس دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے جب کہ 30 لٹر مضر صحت مشروبات، 20 کلو غیر معیاری اشیاء تلف کردی گئیں،تفصیلات کے مطابق موسیٰ پاک سنیکس یونٹ کو ائل کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی ہونے پر 20 ہزار روپے جرمانہ،مظفرگڑھ روڈ پر خوراک جو ڈھانپ کر نہ رکھنے، پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار ہونے پر ریسٹورنٹ کو 25 ہزار روپے ، مصطفی ٹاؤن، چوک کمہاراں میں 2 بیکری یونٹس کو خوراک کی تیاری میں ایکسپائرڈ اشیاء کا استعمال کرنے، پروسیسنگ ایریا میں مکڑیوں کے جالے پائے جانے پر 55 ہزار روپے ، خانیوال میں دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائے جانے پر ملک پروسیسنگ یونٹ کو 20 ہزار روپے ، میاں چنوں میں واقع 2 میرج ہالز کو ممنوعہ اشیاء استعمال کرنے، ورکرز کا کچن ایریا میں سگریٹ نوشی کرنے اور خوراک کو ڈھانپ کر رکھنے کیلئے نیوز پیپر کا استعمال کرنے پر 32 ہزار روپے اور میلسی میں واقع 4 کریانہ سٹورز کو چائنہ نمک فروخت کرنے، خوراک کو زمین پر سٹور کرنے پر 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ملتان سے مزید