پشاور (جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف پشاور سٹی کے زیر اہتمام چوتھے روز بھی مہنگائی، بجلی، گیس، اور آٹے کی بڑھتی قیمتوں و معاشی استحصال کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہا جس میں صوبائی وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا، ایم پی اے رابعہ بصری، سٹی صدر عرفان سلیم، کوارڈینیٹر شاہ زیب،صوبائی صدر انصاف ٹریڈرز ونگ عاطف حلیم، صدر پشاور رورل ارباب عاصم خان، سہیل آفریدی، صدر چترالی بازار عبد الرازق چترالی، صدور شفیع مارکیٹ حاجی نور محمد اکاخیل، سید نواب، صدر جیولر ایسوسی ایشن حاجی شیر فرزند، قاسم علی شاہ، اشرف روڈ بازار صدر بمعہ کابینہ، یوتھ رہنما الیاس خلیل، یوتھ صدر اظہر خان، کنوئنیئر انصاف لائر فورم ارباب فخر عالم اور دیگر مشران و عہدایداران نے شرکت کی۔بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ سرکار کی کارستانیوں سے ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پرہے۔ اس وقت وفاقی امپورٹڈ حکومت، صوبائی حکومت کے 233ارب روپے کی مقروض ہے۔