صوابی( نمائندہ جنگ) صوابی میں داما د نے مطلقہ بیوی کو ساتھ نہ چھوڑنے پر ساس کو قتل کر دیا،ابراہیم نے موبائل پرخاتون کو طیش میں آکر طلاق دی بعد ازاں وہ اپنی بیوی کو واپس گاؤں تر لاندی لے جانا چاہتا تھاجس پر ساس نے بتایا کہ اسےطلاق ہو چکی ہے اس لئے وہ نہیں جا سکتی ہے اس دوران ساس اور ابراہیم کے مابین تلخ کلامی ہوئی اس دوران ابراہیم نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ سر پر گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئی ک جبکہ جھگڑے کے دوران بھا بھی کو تھپڑ مارنے پر بھا ئی نے اس کے دیور کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا۔ علی بہادر سکنہ نبی نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا گذشتہ شب وہ اپنے بھائیوں اسحاق علی اور مبادر کے ہمراہ گھر میں موجود تھا دروازہ پرکسی نے دستک دے کر آواز دی ، اسحاق علی ہم سے پہلے جب کہ میں اور دوسرا بھائی گل بہادر اس کے پیچھے گھر سے نکل کر دروازے سے باہر نکل گئے تو وہاں موجود ضیاء الرحمن نے اسحاق علی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اسحاق علی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا اور ملزم فرار ہو گئے رپورٹ میں وجہ عناد یوں بیان کی ہے کہ ملزم ضیاء الرحمن کی ہمشیرہ ان کی بھا وج ہے دو یوم قبل مقتول اسحاق علی اور بھابھی کے مابین جھگڑا ہوا تو اسحاق علی نے اسے تھپڑ مارا جس پر بھابھی کا بھائی ضیاء الرحمن ناراض تھا چھوٹا لاہور پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ،دریں اثناء اعزاز خان سکنہ ڈاگئی نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ کی شادی ابراہیم سکنہ تر لاندی کے ساتھ ہوئی تھی گھریلو مسائل پر ہمشیرہ ہمارے ہاں والدین کے گھر ڈاگی آئی تھی گذشتہ رات ابراہیم نے موبائل پر ہمشیرہ کو طیش میں آکر طلاق دی بعد ازاں وہ اپنی بیوی کو واپس گاؤں تر لاندی لے جانا چاہتا تھاجس پر والدہ نے بتایا کہ اسےطلاق ہو چکی ہے اس لئے وہ نہیں جا سکتی ہے اس دوران والدہ اور ابراہیم کے مابین تلخ کلامی ہوئی وہ والدہ کے ساتھ دکان جارہاتھا اس دوران ابراہیم نے والدہ پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں والدہ سر پر گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئی کالو خان پولیس نے ابراہیم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔