کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی پچ کے ڈی میرٹ پوائنٹ کے خلاف اپیل کر دی ۔پی سی بی نے گزشتہ ماہ کے آخر میں آئی سی سی کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تصدیق کی ہے۔راولپنڈی پچ کے ڈی میرٹ پوائنٹ کی رپورٹ آئی سی سی کی جانب سے 13دسمبر کو موصول ہوئی تھی ۔مکمل کیس تیار کر کے ائی سی سی کو اپیل کی گئی ہے ۔ڈی میرٹ پوائنٹس ایوارڈ کرنے کے طریقہ کار کے بر عکس پنڈی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیاپنڈی کی پچ میں باؤنس ناہموار نہیں تھا اپیل میں موقف۔اوسط سے کم درجے کی قرار دیئے جانے کے تمام پہلو مکمل نہیں ہوتے۔پی سی بی ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لیے جانے کے لیے پر امید ہےپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ کی پچ کو اوسط سے کم قرار دیا گیا تھا۔میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے فیصلے پر پچ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ملا تھا انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی تھی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی پنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ ملا تھا۔