• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی این جی بند، پشاور سمیت صوبے بھر کی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانا اضافہ

پشاور(صباح نیوز)سی این جی کی بندش کے بعد پشاورسمیت صوبے بھر میں ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث آئے روز لڑائی جھگڑے اور تکرار کے واقعات رونما ہورہے ہیں ۔پشاور شہر میں وین، رکشے، ٹیکسی سب من مانی پر اتر آئے ہیں اور ٹرانسپورٹرز مسافروں کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوگنا کرایہ وصول کرنے لگے ہیں ۔مسافر سوزوکی کے ڈرائیورز نے تاروجبہ سے ہشت نگری تک کرایہ 30 روپے سے بڑھا کر50 روپے کردیاجبکہ چمکنی سے ہشت نگری تک کرایہ 20 سے 40 روپے کردیاگیاہے ۔اسی طرح رکشہ ڈرائیورز بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور اندرون شہر سے صدر تک کا کرایہ 200روپے کر دیا ہے جبکہ ٹیکسی ڈرائیوروں نے حاجی کیمپ سے کارخانو تک کا کرایہ 150روپے کر دیا ہے ۔ مسافر بس اڈوں میں بھی کرایوں میں 30 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
پشاور سے مزید