• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کیلئے حقیقی جدوجہد کی، زرداری

کراچی(این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کیلئے حقیقی جدوجہد کی ہےترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق ملاقات کے بعد بلوچستان کے اہم سیاسی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔سابق وفاقی وزیر سردار فتح محمد حسنی، نوابزادہ گزین مری، طاہر محمود، وزیرِ اعلی بلوچستان کے کوآرڈی نیٹر نوابزادہ جمال رئیسانی، میر فرید رئیسانی، میر عبداللہ راہیجا اور میر اللہ بخش رند پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔بلاول ہاؤس کے ترجمان نے بتایاکہ ملاقات میں علی مدد جتک، حاجی ملک گورگیج، نور احمد بنگلزئی، میر عبید گورگیج، محمد عیسی فتح، لالہ بخش، محی الدین سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ آصف زرداری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت پر بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک تاریخی رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کیلئے حقیقی جدوجہد کی ہے، صوبے کی سیاست میں پیپلز پارٹی ایک مضبوط ترین فریق ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے عام آدمی کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید