کوئٹہ ( آئی این پی )نوابزادہ گزین مری کے ترجمان کے نام سے سوشل میڈیا پر زیر گردش وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے پی پی میں شمولیت کی اور نہ ہی اب تک پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے کوئی ملاقات کی ہے ۔میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ نوابزادہ گزین مری اپنی سیاسی پوزیشن اور ملاقات کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کریں گے ۔