• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم گرما میں بجلی فراہمی کیلئے سسٹم اپ گریڈیشن تیزی سے جاری ہے، میپکو سرکل ساہیوال

ملتان(سٹاف رپورٹر ) سپریٹنڈنگ انجینئر جی ایس او میپکو سرکل ساہیوال سید جواد منصور نے کہا ہے کہ موسم گرما میں صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کے لئے گرڈسٹیشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں اور سردیوں کے موسم میں سسٹم کو اپ گریڈ کرکے صارفین کی کم وولٹیج اور ٹرپنگ کی شکایات خاتمہ کردیاجائیگا، ان خیالات کاا ظہار انہوں نے مختلف گرڈسٹیشنوں کے دورے کے موقع پر متعلقہ افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژنوں کے افسران کو ہدایت کی کہ دھند میں بجلی کی فراہمی کا تسلسل جاری رکھنے کے لئے ٹرانسمیشن لائنوں کی صفائی جاری رکھی جائے اور گرڈاسٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی مسلسل مانیٹرکی جائے، انہوں نے 132KVخانیوال، ساہیوال تھرڈ، شیخ فاضل، بوریوالہ، کمیراوربہاولنگر گرڈاسٹیشنوں کے دورے کئے اور وہاں پاورٹرانسفارمرز/سوئچ رومز/ یارڈز/ انسولیٹرزلہ چیکنگ کی اور سٹاف کو ہدایت کی کہ گرڈاسٹیشنوں میں سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کیاجائے اور تمام سیفٹی آلات استعمال کرکے مینٹی نینس ورکس مکمل کئے جائیں۔