• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہالیان پشاور مہنگائی کیخلاف آواز اٹھائیں‘خاتون کی اپیل

پشاور (لیڈی رپورٹر)سرکی گیٹ کی رہائشی خاتون شازیہ گل نے سوکھی روٹی بھی ہاتھوں میں لیکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہاہالیان پشاور خواب غفلت سے بیدار ہو ںا ور مہنگائی کے خلاف آواز اٹھائیں مہنگائی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جس نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے ،عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو چکا ہے جبکہ وہ سوئی ہوئی ہے جو افسوس ناک ہے ۔عوام کو جاگنا ہوگا اور مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی ۔
پشاور سے مزید