• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سال میں پشاور کو نشئیوں سے پاک کرینگے‘ریاض محسود

پشاو ر (جنگ نیوز) نشے سے پاک پشاور مہم کے حوالے سے سچی کہانی پر مبنی خصوصی دستاویزی فلم ’’پہ ازغو سفر‘‘ کی رونمائی تقریب آئی ایم سائنسز یونیورسٹی کے آڈیٹوریم کے ہال میں ہوئی جس میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ خان،سابق کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی خان ،ڈائریکٹر آئی ایم سائنسز محسن علی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ثانیہ صافی، خواتین اسسٹنٹ کمشنرز سیدہ زینب نقوی،مصباح وحید،تحریم شاہ سمیرا صبا، بحالی مرکز دہ حق آواز کے چیف ایگزیکٹو سلمان خان، ایڈورڈز کالج ، اسلامیہ کالجیٹ ،ہدف کالج ،سائنس سپرئیر کالج کے طلبہ، صحافیوں اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔کمشنر ریاض خان محسود نے نشے سے پاک پشاور مہم کی کامیابیوں سے شرکا ءکو آگاہ کیا ۔انہوں نے نوجوان طلبہ سے درخواست کی کہ وہ معاشرے سے نشے کی لعنت کے خاتمے کیلئے حکومت کے دست و بازو بنیں اور نہ صرف خود نشے سے دور رہیں بلکہ دوسروں کو اس لعنت سے بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے اہل پشاور سے وعدہ کیا کہ نئے سال میں نشے سے پاک پشاور مہم کے تیسرے مرحلے میں پشاور کے طول و عرض کو نشئیوں سے پاک کریں گے ۔تقریب سے ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ خان ‘محسن علی اور دستاویزی فلم کے لکھاری و ہدایتکار ساجد سلطان نے بھی خطاب کیا اور طلبہ کو نشے سے دور رہنے کی ترغیب دی ۔تقریب کے اختتام پر نشے سے پاک پشاور مہم کے دوسرے مرحلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں،بحالی مراکز کے منتظمین اور اہلکاروں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
پشاور سے مزید