لاہور(مقصود اعوان) پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور اُن کی سیاسی ٹیم اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد آئندہ انتخابات میں اپنے پارٹی کے انتخابی نشان سائیکل سے حصہ لے گی یا تحریک انصاف میں ضم ہوکر بلے سے،چوہدری خاندان کی سیاسی تقسیم سے پارٹی قیادت کا معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے پیچیدگی اختیار کرگیا ہے۔
پارٹی رہنما اور انتخابی سیاست میں حصہ لینے والے قاف لیگ کے اراکین اِس حوالے سے گومگوں کا شکار ہیں۔
چودھری خاندان نے انتخابی نشان سائیکل کے ساتھ 2018ءکے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی وجہ سے خاندان سیاسی لحاظ سے تقسیم ہوگیا ہے اور اب معاملہ نوریٹرن تک پہنچنے کے بعد انتخابی شناخت کا مسئلہ ایک معمہ بنا ہوا ہے۔