• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹروپولیٹن سٹی کونسل پشاور کے پریزائیدنگ آفیسر کے انتخابات کیلئے مشاورت مکمل

پشاور( وقائع نگار) میٹرو پولیٹن سٹی کونسل پشاور کے ممبران نے پریزائیڈنگ آفیسر کے انتخاب کے لئے مشاورت مکمل کرلی ہے پریزائیڈنگ آفیسر کے انتخاب کے ساتھ میٹرو پولیٹن کونسل کے ممبران کے لئے اعزازیہ،اجلاس الاؤنس اور دیگر مراعات کے حصول کی کوششیں تیز کرنے سمیت یوتھ،اقلیت ،خواتین اور کسان ورکرز کو تمام کمیٹیوں میں بلا امتیاز نمائندگی اور شمولیت پراتفاق کیا گیا میٹرو پولیٹن کونسل پشاور کے ممبرزکا اجلاس ممبرمیٹرو پولیٹن سٹی کونسل پشاور ناصرہ عبادت کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں میٹرو پولیٹن سٹی کونسل پشاور کے یوتھ،عبد اللّٰہ، فہد، کسان سے بختاج اور ملک مختار واحد اقلیت پرویز اقبال اور دیگر نے شرکت کی اجلاس کے دوران کمیٹی ممبران نے تین نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی مشاورت کے بعد اتفاقِ رائے سے ان مسائل کے حل کے لئے بھر پور انداز میں کمپین اور لائحہ عمل طے کیا گیا ممبران کا کہنا تھا کہ کونسل میں ممبران کی عزت نفس کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ کونسل ممبرز جس میں یوتھ،اقلیت،خواتین اور کسان ورکرز کو تمام کمیٹیوں میں بلا امتیاز نمائندگی اور شمولیت لازم ہے ممبران کا کہنا تھا کہ کونسل میں پریذائیڈنگ آفیسرکے انتخاب کے حوالے سے متعلقہ نمائندوں کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے گا اور انتخاب میں بھرپور حصہ لیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ میٹرو پولیٹن سٹی کونسل پشاور کی کامیابی کے لئے متفقہ طور پر تمام ممبران تعاون کریں گے جبکہ میٹرو پولیٹن سٹی کونسل پشاور کے ممبرز کے لئے یکساں طور پر اعزازیہ، اجلاس الاؤنس اور دوسرے مراعات کے حصول کے لئے کوششیں تیز کی جائیں گی تاکہ معاملات کو ٹھیک طریقے سے نبھایا جاسکے
پشاور سے مزید