• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور شہر میں سی این جی بندش نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا

پشاور(وقائع نگار )پشاور شہر میں سی این جی بندش نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے سکولز اور کالجز کھلنے کے بعد طلبہ کو بھی آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جس نے شہریوں کو نئے مشکلات سے دو چار کر رکھا ہے نواحی علاقوں سمیت اندرون شہر میں بھی ٹرانسپورٹ سی این جی بندش کے باعث متاثر ہو چکی ہے ٹیکسی،چنگ چی اور رکشہ ڈارائیوران نے بھی شہریوں سے اضافہ کرایہ لینا کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ڈرائیورز کاکہنا ہے کہ پٹرول پرگاڑیاں چلارہے ہیں دو دن سے دیہاڑی نہ ہونے کے برابرہے سی این جی سٹیشنز بندش کی وجہ سے اندرون پشاور پبلک ٹرانسپورٹ میں 20 سے پچاس روپے اور اس سے زائدتک کرایوں میں اضافہ ہو چکا ہے جبکہ موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد طلبہ کو آمد و رفت میں شدید مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔
پشاور سے مزید