کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیدنا صدیق اکبرؓ نے سچائی حق وصداقت کا پرچم بلند اورختم نبوت ﷺ کا تحفظ کیا،حکومت یوم سیدنا صدیق اکبر پر عام تعطیل کا اعلان کرے ملک بھر کے اسکولوں،کالجز،یونیورسٹیوں میں سیدنا صدیق اکبر کی مناسبت سے پروگرام کئے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے تحت یوم صدیق اکبر کو ملک بھر میں تاجدار صداقت کے طور پر منایا جائیگا،سیدنا صدیق اکبر نے غریب عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے زکوٰۃ کے نظام کو منظم بنایا،جھوٹے نبوت کے دعویدار مسلمہ کذاب کو جہنم واصل کرکے آنیوالی نسلوں کو پیغام دے دیا آقا کریم ﷺ خاتم النبیین ہیں اور جھوٹا نبوت کا دعویدار کذاب اور واجب القتل ہے،سیدنا صدیق اکبر کی سیرت اور دور خلاف پر گامزن ہوکر ہی کامیابی کی منازل کو طے کیا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی میں عظیم الشان تاجدار صداقت کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر علماء بورڈ کے رکن علامہ طارق شہزاد المدنی نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ثناخوان نے حمد ونعت پیش کی اور سیدنا صدیق اکبر کی شان میں منقبت بھی پیش کی گئی،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد مبین قادری،محمد آفتاب قادری،محمد طیب قادری، کراچی ڈویژن کے امیر غلام مرتضیٰ قادری اور ثناخوان الحاج ساجد قادری،الحاج سید فرقان قادری،الحاج فضل عظیم قادری ودیگر جید علماء کرام بھی موجود تھے۔