• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھگھر پھاٹک کے قریب ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص قتل کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود گھگھر پھاٹک ریلوے پل کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 38 سالہ الطاف علی جاں بحق ہو گیا ،لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کے پاس سے ملنے والے شناختی کارڈ کی مدد سے شناخت کی گئی جس پر اس کا پتہ مانسہرہ خیبر پختونخوا کا درج ہے، ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوا ہے ،پولیس نے بتایا کہ کار سوار ملزمان نے مقتول کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مقتول کو ملزمان نے واٹر ٹینکر سے اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید