کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون اور نومولود بچے سمیت 6 افراد کی لاشیں ملیں،تفصیلات کے مطابق کلفٹن عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب فٹ پاتھ سے 30 سالہ حنا زوجہ عظیم کی لاش ملی جسے سردخانے منتقل کیا گیا، ابرہیم حیدری یوسف شاہ مزار کے قریب سٹی جزیرے کے مقام پر جنگل سے 35سالہ شبیر ولد نورحسین کی لاش ملی، لیاری ہنگورہ آباد گلی نمبر 2 سے نومولود کی لاش ملی جسے ایدھی ہوم منتقل کیا گیا،ماڑی پور میں کچرا کنڈی کے قریب سے 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، کینٹ اسٹیشن پل کے قریب سے 55سالہ ایاز ولد محمد رفیق کی لاش ملی ،پاک کالونی بکرا پیڑی پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش ملی ۔