کراچی( سید محمد عسکری) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے میٹرک (ایس ایس سی) سالانہ امتحانات 2026 کے انعقاد کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور نقل کی روک تھام کے لیے شہر بھر کے امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144نافذ کرکےاطراف میں پابندیاں عائد کر دی ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے تحت میٹرک امتحانات 7 اپریل سے 2 مئی تک منعقد ہوں گے، جن میں تقریباً 3 لاکھ 85ہزار امیدوار 530امتحانی مراکز میں شریک ہوں گے۔