• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم کی انتہا، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافہ عوام پر ظلم کی انتہا ہے، عوام دشمن او ر ظالمانہ فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے، مختلف ٹیکسز و پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے، ایسے ملک میں جہاں 10 کروڑ سے زائد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہوں، وہاں حکمرانوں کی شاہ خرچیاں لمحہ فکریہ ہیں، ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں ملینیم مال گلستان جوہر پر مظاہرے او ر ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بارش ہوتے ہی 2100فیڈرز میں سے 600 ٹرپ کرجانا کے الیکٹرک کی نااہلی و ناقص کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید