کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال کراچی کے شعبہ امراضِ سینہ کے باہر قائم پرانے اسٹور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث شدید دھواں پھیل گیا اور قریبی وارڈز میں زیرِ علاج مریضوں اور تیمارداروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ غیر قانونی بجلی کے کنڈوں کے باعث ہونے والے شارٹ سرکٹ سے لگی، تاہم فوری کارروائی کرتے ہوئے عملے نے آگ پر قابو پالیا، دریں اثنا ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق جناح اسپتال وارڈ نمبر 12 کے جنریٹر میں آگ لگنے والی آگ پر آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا ، علاوہ ازیں سائٹ انڈسٹریل ایریا میں واقع کیبل فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پر کے ایم سی فائر بریگیڈ نے قابو پا لیا ۔